۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ/ مرحوم ایک منجھے ہوئے اور باکردار متقی عالم دین تھے۔ آپ انتہائی ملنسار،خوش اخلاق اور متصف بخصائص حمیدہ کے مالک تھے۔ میں انکی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ عارف واحدی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے ممتاز عالم دین علامہ محمد علی فاضل اعلی اللہ مقامہ کی رحلت جانسوز پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ عالم دین حضرت علامہ محمد علی فاضل اعلی اللہ مقامہ کی اچانک وفات سے علمی تحقیقی حلقوں میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جس کا جلد پر ہونا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک منجھے ہوئے اور باکردار متقی عالم دین تھے۔ آپ انتہائی ملنسار،خوش اخلاق اور متصف بخصائص حمیدہ کے مالک تھے۔ میں انکی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزید کہا کہ اس غم ناک لمحہ پر حضرت صاحب العصر والزمان عج،حوزات علمیہ،علمائے کرام خاصکر ان کے شاگردان عزئز ،ان کے خانوادہ محترم خصوصاً انکے فرزندان گرامی کے حضور تعزیت پیش کرتے ہیں انکی مغفرت،بلندی درجات کےییلئے دعاگو ہیں،ان شااللہ شفاعت اور جوار معصومین علیہم السلام نصیب ہو گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • محمد مہدی فاضل CN 12:55 - 2024/03/23
    0 0
    جناب علامہ عارف حسین واحدی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کہ انہوں نے والد گرامی کی وفات حسرت آیات پر تعزیت و تسلیت پیش کیا۔ خداوند کریم جزائے خیر عنایت فرمائے آمین بحق آل طہ و یس